گلوکاروں و موسیقاروں کیلئے ریکارڈ لیبل کی اہمیت چھت جیسی ہے: حدیقہ کیانی
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ گلوکاروں اور موسیقاروں کیلئے ریکارڈ لیبل کی اہمیت چھت جیسی ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ اس سے ملنے والی معاشی سپورٹ ہے۔ پاکستان میں نوجوان گلوکاروں کو سامنے آنے کے مواقع کم ہی ملتے ہیں اور المیہ یہ ہے کہ یہاں ریکارڈ لیبلز کا تصور ہی نہیں،ہمارے پاس نیا کام کرنے کے انتہائی محدود مواقع ہیں اور ایسا ہی ایک پلیٹ فارم کوک سٹوڈیو ہے، میری خواہش ہے کہ کوک سٹوڈیو جیسے دس اور پلیٹ فارم ہوں جن میں نیا اور پرانا ٹیلنٹ آئے اور سب مل کر کام کریں۔ ہمارے یہاں ریکارڈ لیبل اور موسیقی کے جملہ حقوق محفوظ ہونے چاہئیں اور ایک ایسی کمپنی ہونی چاہیے جو ہمارے موسیقی سے متعلق حقوق کا تحفظ پاکستان اور بیرونی ممالک میں بھی کرے۔