ڈیوڈ وارنر اور مارنس لابوشین کے مابین ریکارڈ شراکت قائم
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ڈیوڈ وارنر اور مارنس لابوشین نے آسٹریلیا کی جانب سے دوسری وکٹ میں دوسری بڑی شراکت کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، دونوں بلے بازوں نے پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 361 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی، یہ دوسری وکٹ میں آسٹریلیا کی طرف سے دوسری جبکہ مجموعی طور پر آٹھویں بڑی شراکت ہے۔