پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ گرلز و بوا ئز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ شروع
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ گرلز و بوا ئز انڈر 16،انڈر 14ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سپورٹس جمنازیم خانیوال میں شروع ہوگی ۔ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ربن کاٹ کر پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ گرلز و بوا ئز انڈر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سپورٹس کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ ڈسٹر کٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م تین روزہ پنجاب انٹر ڈسٹر کٹ گرلز و بوائز انڈر 16،انڈر 14ٹیبل ٹینس چیمپیئن خانیوال سپورٹس کمپلکس میں شروع ہوگی جس میں پنجاب بھر کے گرلز و بوائز کھلا ڑی شرکت کررہے ہیں ۔ یہ چیمپئن شپ وزیراعظم ٹیلنٹ پروگرام کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔ افتتاحی تقریب مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹ کا مقصدگراس روٹ لیول سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی اور عالمی سطح پر متعارف کروانا ہے انہوں ٹیبل ٹینس کے کھیل کے فروغ کیلئے ڈسٹر کٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا ۔بعد ازاں انہوں نے پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ گرلز و بوا ئز انڈر 16،انڈر 14ٹیبل ٹینس چیمپین شپ میں شامل اضلاع کے گرلز و بوائز کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔