کراچی سٹی میراتھن ‘شرکت کیلئے بیرون ملک سے لوگوں کے رابطے
لاہور(نمائندہ سپورٹس) دوسری کمشنر کراچی سٹی میراتھن 2020 ، آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمدنے کہا ہے کہ 12جنوری کو منعقد ہونے والی دوسری کمشنر کراچی سٹی میراتھن پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا،میراتھن میں شرکت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 3دسمبرسے ہوگا جو 6جنوری تک جاری رہے گا ، پچھلی کامیاب اور تاریخی میراتھن کے انعقاد کے بعد ملک کے اندر اور باہر سے لوگ دوسری میراتھن میں شرکت کیلئے رابطہ کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں میراتھن آرگنائزنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔