• news

ٹیم سے آئوٹ ہونے پر اندازہ ہوا شاٹ سلیکشن بہتر کرنے کی ضرورت ہے:صہیب مقصود

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود نے کہا ہے کہ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد انہوں نے اپنی کارکردگی کا تجزیہ کیا اور اندازہ ہوا کہ انہیں اپنی شاٹ سلیکشن بہتر کرنے کی ضرورت ہے، کچھ فٹنس مسائل بھی کیریئر کی راہ میں حائل ہوئے۔ فٹنس پر بہت کام کیا ہے، اندازہ ہے کہ آج کے دور میں فٹنس کی بہت زیادہ اہمیت ہے اس لیے فٹنس میں معیار کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد اپنی کارکردگی کا تجزیہ کیا اور ان خامیوں کو پہچاننے کی کوشش کی جو ان کے کیرئیر میں حائل ہوئیں۔ انہیں اندازہ ہوا ہے کہ کارکردگی میں تسلسل لانا ضروری ہے، ففٹیز کو سنچریز میں تبدیل کرنا اور شاٹس سلیکشن ان کے دو مسائل تھے جس پر انہوں نے کام کیا جس کی وجہ سے ان کا کھیل بہتر ہوا۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دے کر ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن