کریمیا میں روسی خاتون یوکرائن کے لیے جاسوسی کرنے کے شبے میں گرفتار
ماسکو (اے پی پی) کریمیا میں ایک روسی خاتون کو یوکرائن کی جانب سے مبینہ طور پر روسی فوجی راز حاصل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ روسی خبررساں ادارے نے روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ خاتون کو یوکرائن کے لیے فوجی معلومات چوری کرنے کے شبہ میں روس کے جنوبی علاقے روستوف سے سے گرفتار کیا گیا ہے،جرم ثابت ہونے پر اسے 20 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے رواں ماہ یوکرائن کی جانب سے فوجی جاسوسی کے شبہ میںیہ دوسری گرفتاری ہے ۔ روس نے 2014 میں کریمیا جزیرے سے الحاق کرلیا تھا ، لیکن یوکرینی حکام اس کوابھی تک یوکرین کا علاقہ سمجھتے ہیں۔ روس نے اس خطے کو اپنی سرزمین میں ضم کرنے کے لئے بہت زیادہ خرچ کیا ہے ، اور اس کو اپنے ساتھ منسلک کرنے کے بعد سے ہی جاسوسوں اور فوجی کشیدگی کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔جبکہ یوکرین کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔