• news

بہت سازشیں کی گئیں ایم کیو ایم پاکستان قائم و دائم ہے، خالد مقبول

کراچی (نوائے وقت نیوز) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر سے آئے ہو ئے صحافتی انجمنوں کے ذمہ داران اور ممبر ان کے اعزاز میں عشائیہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالد مقبو ل صدیقی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ صحافت کو دنیا میں ریا ست کا چوتھا ستو ن تسلیم کیا جا تا ہے لیکن یہ امر بھی ہما رے پیشہ نظر رہنا چاہیے صحافت وہی ہے جو عبا دت کی طر ح کی جا ئے ایم کیو ایم پاکستان نے غریب اور متوسط طبقہ کی سیا ست کو متعارف کر ایا لیکن ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سب سے بڑا سیا ست دان اور آدمی وہ ہے جواپنے عہد ے سے فا ئد ہ اٹھا ئے قر ض بھی لے اور اسے معاف بھی کر ائے لیکن ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ نظریہ کبھی مر تا نہیں ہے غریب متوسط طبقہ کی سیا ست کر نے پر ایم کیو ایم کو بہت بد نام کیا گیا مختلف سازشیں کی گئی لیکن ایم کیو ایم پاکستان آج بھی اپنی جگہ قائم ودائم ہے عددی اعتبا ر سے منتخب اراکین کی تعداد کم ہے لیکن یہ با ت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ 2018ء کے انتخابا ت بہت مختلف تھے جس میں پو لنگ تو بہت شفاف ہو ئی لیکن گنتی سرے سے ہو ئی نہیں ڈپٹی کنونیر ومیئر کر اچی نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان صحافیو ں کے مسائل پر ہمیشہ آواز اٹھا تی رہی ہے اور آئند ہ بھی اٹھا تی رہے گی جس طر ح امین الحق نے آپ کے مسائل کی نشاند ہی کی ہے میں آپ سے وعدہ کر تا ہو ں کہ کر اچی کی ضلع کو نسل میں آپ کے مسائل کے حق میں آواز اٹھا ئیں گے اور آپ کے مسائل کے حل کیلئے ایک قرار داد بھی پہلے اجلا س میں ہی منظور کر ائینگے۔

ای پیپر-دی نیشن