بہاولپور،40 لوئر کورس پاس امیدواران کے انٹرویوز،37 جوان ہیڈکانسٹیبل کے عہدہ کیلئے سلیکٹ
بہاولپور(نمائندہ خصوصی)ڈی پی اوآفس میں بہاول پورضلع سے تعلق رکھنے ولے 40 لوئر کورس پاس جوانوں کی ترقی کے لیے اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈی پی اوبہاول پورسرفرازخان ورک نے کی اوربقیہ کمیٹی میں اے ایس پی صدر بہاول پورشعیب مسعود ،ڈی ایس پی لیگل شاہد اقبال اورسپرنٹنڈنٹ ڈی پی اوآفس باسط گیلانی شامل تھے۔کمیٹی نے تمام 40 لوئر کورس پاس امیدواران کے انٹرویو کیے اور37 جوان اگلے سکیل میں ہیڈکنسٹیبل کے عہدہ کے لیے سلیکٹ ہوئے ۔ترقی پانے والوں میں محمدفارق عاشق، محمدشفقت، محمدفہیم،محمداویس، محمدشہزاد،امام بخش، محمداکرم ثاقب، محمداقبال،نصیر احمد، فرازاحمد، محمدعرفان،افتخارالحسن،عابد حسین،سلطان سکندر، محمدافضل،حق نواز،ریحان افضل،محمدفہیم خان،نیازاحمد،محمدجاوید،شہبازعلی،مقبول احمد، محمدوسیم،محمدنواز،محمدزیبر،محمدعامرندیم،سعید احمد، بلال احمد، محمدعابد، محمدوسیم شاکر، انجم شہزاد، مظفرحسین، گلزار احمد، محمدارشد، شفیق احمد، عبدالمنان اور شاہد اشرف شامل تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ترقی اورتعیناتی کا شفاف نظام موجودہے ۔ترقی ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے۔