صرف مسلم لیگ ن کی حکومت نے خودانحصاری کی پالیسی اپنائی :ملک ظہیراحمد
فیروزوالہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور یوسی فیض پور کے سابق چیئرمین ملک ظہیر احمد نے کہا ہے کہ خود انحصاری کی پالیسی اختیار کرنے اور عالمی مالیاتی اداروں کے چنگل سے نکلنے کی حقیقی منصوبہ بندی فقط (ن) لیگ نے اپنے دور اقتدار میں یقینی بنائی جس کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی بجائے نااہل حکمرانوں نے اسے سبوتاژ کردیا ہے جس کے باعث ملکی معاشی حالات نہایت ابتر ہوچکے ہیں ملک کو معاشی بحران سے نجات کی صلاحیت موجودہ حکمرانوں میں نہیں، انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحدہیں جو حکومتی حواری نام نہاد سیاستدان حکومتی زبان بول رہے ہیں۔ عوام ان کا کڑا محاسبہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ملکی معیشت تباہ و برباد ہو کر رہ گئی ہے حکومت غربت و مہنگائی کو ختم کر نے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔