عدالتی ہفتے کے دوران سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے 6بنچ تشکیل
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان نے پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے 6بنچ تشکیل دیے ہیں، پیر سے دن ساڑھے گیارہ بجے سے دس رکنی فل کورٹ لارجر بنچ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کی سماعت بھی کرے گا جبکہ عام مقدمات کی سماعت کے لئے تشکیل دیے گئے بینچز میں بنچ نمبر ایک چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ہوگا بنچ نمبر دو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہوگا 4دسمبر سے بنچ نمبر دو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا بنچ نمبر تین جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا بنچ نمبر چار جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہوگا بنچ نمبر پانچ جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس امین الدین پر مشتمل ہوگا بنچ نمبر چھ جسٹس سردار طارق معسود اور جسٹس یحی آفریدی پر مشتمل ہوگا۔۔