کشمیریوں کی آزادی کیلئے عالمی ضمیر کوجھنجھوڑنے کی ضرورت ہے:سردار زبیر خاں
الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت)کشمیریوں کی آزادی کیلئے عالمی ضمیر کوجھنجھوڑنے کی اشد ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے صبر و استقلال کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار سابق نائب ناظم تلونڈی سردار زبیر خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیری عوام بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں پاکستانی عوام کا اظہارِ یکجہتی عالمی ضمیر کو جگانے کیساتھ ساتھ یہ باور کرانا ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔