ڈالر کی قدر سابق حکومت کے باعث مستحکم نہیں رہی، مہنگائی ہوئی: اسد عمر
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کی وجہ سے ڈالر کی قدر مستحکم نہیں رہی، ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ اسد عمر نے ان خیالات کا اظہار خصوصی بات چیت میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ میں وزیراعظم نے سب سے زیادہ اجلاس مہنگائی پر بلائے، وہ مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل کوششوں میں لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز بروقت جاری کر رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجرا کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ اس سے ترقی کی شرح بڑھے گی۔ ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے۔