شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہو گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کی سری لنکا کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تہنیتی پیغام بھی پہنچائیں گے۔