• news

نئے وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا آج چارج سنبھالیں گے

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی ) وفاقی سیکرٹری برائے داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا ء آج پیر کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے، یوسف نسیم کھوکھر اور واجد ضیا کوجمعہ کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،دونوں افسران آج پیر کو اپنے عہدوںکا چارج سنبھالیں گے،یوسف نسیم کھوکھر چیف سیکرٹری پنجاب تعینات ہونے سے قبل وفاقی سیکرٹری داخلہ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے جبکہ واجد ضیا آئی جی ریلویز پولیس تعینات تھے، آئی جی ریلویز سے قبل واجد ضیا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن