• news

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی بدترین دہشت گردی جاری، نومبر میں 7 شہید، 80 کو زخمی کیا گیا

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومبر میں 7 کشمیریوں کو شہید اور 80 سے زائد افراد کو زخمی کیا۔ مقبوضہ کشمیر بھارتی انتظامیہ کو کرفیو نافذ کئے 120 روز ہو چکے ہیں‘ تاہم اس کے باوجود وادی کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور کشمیریوں کی بڑی تعداد تمام تر پابندیوں کے باوجود آئے روز اپنے حقوق کیلئے قابض فوج کیخلاف مظاہرے کر رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سفاکانہ کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 7 کشمیریوں کو شہید اور 82 کو زخمی کیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر قابض بھارتی انتظامیہ کو کرفیو نافذ کیے120 روز ہو چکے ہیں تاہم اس کے باوجود وادی کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہے اور کشمیریوں کی بڑی تعداد تمام تر پابندیوں کے باوجود آئے روز اپنے حقوق کے لیے قابض فوج کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے۔قابض بھارتی فوج نے سفاکانہ کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 7 کشمیریوں کو شہید اور 82 کو زخمی کیا۔کشمیریوں کو پیلٹ گنوں، فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کر کے زخمی کیا گیا۔ نومبر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری رہی اور گھروں پر چھاپے مار کر 60 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے محاصروں کے دوران 3 گھروں کو تباہ کیا جب کہ مساجد میں 5 اگست سے جمعہ کی نماز ادا کرنے پر پابندی ہے اور وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوان بے روزگار ہو گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن