مسلم لیگ نہ کا الیکشن کمشن کو فعال بنانے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
لاہور(نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایازصادق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن کو جلدازجلد فعال بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کے باعث الیکشن کمشن کو دانستہ طور پر غیر فعال رکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے الیکشن کمشن کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے معاملے پر عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران خان نے خود اپنے وزرا کو بتایا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں۔ میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں۔ کم پلیٹ لیٹس والا مریض بھی چل پھر سکتا ہے، ہم یہ نہیں چاہتے کہ نواز شریف ہمیں وہیل چیئر پر نظر آئیں۔ رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، جس کے بعد مشترکہ اپوزیشن باہمی مشاورت سے اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔