سعودی عرب نے جی 20 کی صدارت سنبھال لی، اعزاز حاصل کرنے والا عرب دنیا کا پہلا ملک بن گیا
جدہ(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے دنیا کے 20 بڑی معیشتوں کے گروپ جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھال لی ہے۔ سعودی عرب یہ منصب سنبھالنے والا عرب دنیا کا پہلا ملک ہے اور اگلے برس نومبر میں جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد خاصی تنقید ہوتی رہی ہے۔ خیال ہے کہ اس نئے اعزاز سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دنیا میں اپنی حکومت کا اثرو رسوخ دکھانے کا موقع ملے گا۔