مشرف کی طبیعت ناساز، دبئی کے امریکن ہسپتال میں داخل
دبئی(نیٹ نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں مقیم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی گزشتہ رات طبیعت بگڑی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر کو امریکن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔