مشرف جائیدادکیس،تفتیشی افسرکی عدم پیشی،ایف آئی اے انسپکٹرکے وارنٹ جاری
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں مختلف کیسوں کی سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد کے بارے میںکیس میں تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر ایف آئی اے انسپکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹوقتل کیس میں عدالت نے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیکر ان کی اب تک سامنے آنے والی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد یکم نومبر کو ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ سماعت 9دسمبر تک ملتوی کر دی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے 3 مختلف کیسوں کی سماعت کے دوران6گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے ۔