ہنڈائی پورٹر H-100 پک اپ متعارف کرا دی گئی
لاہور(پ ر) ہنڈائی نشاط موٹر نے مؤرخہ 3 دسمبر، 2019ء سے ، ملک بھر مقامی طور پر اسمبل کردہ ہنڈائی پورٹر (Hyundai Porter )H-100 کی بکنگ کا آغاز کر دیاہے جبکہ ڈلیوری کا آغازجنوری، 2020ء سے ہوگا۔جبکہ ایکس فیکٹری تعارفی قیمت2,449,000/- ہو گی۔اس بات کا اعلان ہنڈائی نشاط موٹر(پرائیویٹ ) لمٹیڈکی انتظامیہ نے آج ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔اعلان کے مطابق، متوقع خریدار اب اپنی پسندیدہ ہنڈائی پورٹرH-100 کی بکنگ کراچی ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، ملتان اور پشاور سمیت ملک بھر میں پھیلے ہوئے ڈیلر نیٹ ورکے ذریعے کرا سکتے ہیں۔ہنڈائی پورٹر H-100ہنڈائی برانڈ کے پورٹ فولیو میں مشہور و مقبول پروڈکٹ ہے۔ اس کا سابق ورژن ہنڈائی شہزور( Hyundai Shehzore) کے نام سے پہچانا جاتا ہے اور اپنے شعبے میں اس کی بہت زیادہ طلب رہی ہے۔ ہنڈائی پورٹرH-100 تین سیٹوں ہلکی تجارتی گاڑی ہے جس میں 1 ٹن پے لوڈکی گنجائش ہے۔ اس پک اپ میں پاور فل نیائ2.6L Diesel Euro-II engine کے ساتھ 5 اسپیڈ والا مینوئل ٹرانسمیشن موجودہے۔