• news

پروین علی نے لمز میں اپنی سوانح عمری کا اجراء کر دیا

لاہور (پ ر) محترمہ پروین علی کی خود نوشت سوانحی کتاب ’’ فری سپیرٹ‘‘ کے اجراء کی تقریب سلمان دائود اسکول آف بزنس، لمز میں منعقد ہوئی، جس میں مسز پروین علی کی زندگی اور افکار کی جھلک نمایاں تھی۔ بصیرت آمیز کہانیوں اور خاندانی تصاویر کے ساتھ سوانح حیات میں پروین علی کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کو شامل کیا گیا ہے۔ کتاب کے اجراء کا اہتمام سینٹر فار بزنس اینڈ سوسائٹی نے کیا تھا۔ اس سے قبل سلمان دائود اسکول آف بزنس کے گرائونڈ فلور پر لمز کے بک اسٹور کیلئے ربن کاٹنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ لمز کے بانی اور پرو چانسلر سید بابر علی اور مسز پروین علی نے بک اسٹور کا افتتاح کیا۔ اس بک اسٹور میں پاکستانی تاریخ، فنون لطیفہ اور ادب سمیت متعدد موضوعات پر اشاعتوں کا ذخیرہ کیا جائے گا اور یہ پوری لمز کمیونٹی کے لئے کھلا رہے گا۔ تقریب میں لمز مینجمنٹ کمیٹی، وائس چانسلر لمز ڈاکٹر ارشد احمد، اعزازی ڈین سلمان دائود اسکول آف بزنس ڈاکٹر النور بہیمانی، مسز پروین علی کی فیملی اور لمز کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ارشد احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پروین علی کتاب کے بارے میں اپنے گہرے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے کتاب کی اہمیت کی ایک وجہ کا انتخاب کرنا پڑا تو وہ یہ ہوگی کہ یہ ہمدردی میں اضافہ کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن