• news

خواتین فٹبال ریفریز کی تیاری کیلئے تیار ہوں: اکھونہ ماکیلاما

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان میں خواتین فٹبال ریفریز کی تیاری کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں، خواتین کو کھیلوں میں شرکت کیساتھ ساتھ اس سے وابستہ ٹیکنیکل شعبہ میں بھی آگے آنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار جنوبی افریقہ کی فیفا کی ایلیٹ پینل ریفری اکھونہ ماکیلاما نے سجال آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس طاہرہ سلیم اور گلیکسی سپورٹس اکیڈمی کی چیف آپریٹنگ آفیسر رابعہ قادر بھی موجود تھیں۔ اکھونہ کی پاکستان آمد کا مقصد خواتین کو کھیل کے ذریعے کیرئیر بنانے بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اکھونہ ماکیلاما کا کہنا تھا کہ خواتین کی کھیلوں میں شرکت کے حوالہ سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے حالات زیادہ مختلف نہیں تاہم گزشتہ چند برسوں کے دوران کھلاڑی خواتین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن