بہترین مقابلوں کیلئے فٹبالرزکو بہترین سہولیات مہیا کرنی ہونگی:فیصل صالح حیات
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اے ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی میں اہم فیصلے کئے گئے۔اے ایف سی کے نائب صدر فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی سربراہی میں ہانگ کانگ میں ہونیوالی ایگزیکٹو کمیٹی میں اے ایف سی کے زیر اہتمام مقابلوں میں بہتری کیلئے انتہائی اہم فیصلے کئے گئے جن میں مستقبل میں ایونٹس کے آرگنائزرز کو بہترین مقابلوں کے انعقادکیلئے زیادہ سے زیادہ وقت کا دیا جانا بھی شامل ہے۔ اے ایف سی کے صدر کا کہنا ہے کہ مقابلوں کو بہترین سطح پر منعقد کروانے کیلئے کھلاڑیوں کیلئے بہترین سہولیات مہیا کرنی ہونگی۔ فیصل صالح حیات جو کہ اے ایف سی لیگل کمیٹی کے چیئر مین بھی ہیں کا مزید یہ کہنا ہے کہ صدر اے ایف سی کی قیادت میں ایگزیکٹو کمیٹی نے خواتین اور کم عمر بچوںکیلئے سپورٹ کا اعادہ بھی کیا ہے۔