• news

نوجوان کرکٹرزکیلئے معاشی مستقبل محفوظ بنانا ضروری ہے:خواجہ ندیم

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر خواجہ ندیم احمد کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کیلئے کھیل کے بہترین مواقع پیدا کرنا اور ان کا بہترین بزنس پلان بنانا کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔ اس طرف کوئی کام ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ پاکستان میں کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کبھی حقیقی مسائل حل کرنے کی طرف سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں۔ ہر چیئرمین اور اسکی ٹیم صرف پاکستان ٹیم کی طرف دیکھتی رہی ہے اور ہر دور میں ڈومیسٹک کرکٹ کیساتھ بھی بورڈ حکام اپنے فائدے کیلئے تبدیلیاں کرتے رہے ہیں۔ جہاں کھلاڑی تیار ہوتے ہیں اس پر کبھی کسی نے کام نہیں کیا۔ آج بھی چھ ٹیمیں بنا کر یہ سمجھا جا رہا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے تو یہ غلط فہمی ہے۔ اصل مسئلہ کلب کرکٹ، تعلیمی اداروں کی کرکٹ اور جونیئر کرکٹ کا ہے جہاں سے کھلاڑی آنے ہیں وہاں معیار اور میرٹ نہیں ہو گا تو اچھے کھلاڑیوں کا سامنے آنا مشکل ہے۔ نوجوانوں کو کھیل کی طرف لانے کیلئے انکے معاشی مستقبل کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔ جب تک محفوظ مستقبل کی ضمانت نہیں ہو گی کھیلنے والوں کے لیے کوئی دلکشی نہیں ہو سکتی۔ کرکٹ بورڈ حقیقی مسائل کو حل کرنے کی طرف آئے اور طویل المدتی منصوبوں پر کام کرے

ای پیپر-دی نیشن