• news

محسن آفتاب کی سنچری ‘گولڈن ایگلز نے لاہور بادشاہ کو 9وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پہلی ایف بی آر ریلوے سینئرز کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں محسن آفتاب قرشی کی سنچری کی بدولت گولڈن ایگلز نے لاہور بادشاہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ لاہور بادشاہ نے 204 رنز بنائے۔ جمشید علی نے 64، عامر ریاض نے 46رنز بنائے۔ گولڈن ایگلز نے ایک وکٹ پرہدف پورا کر لیا۔ محسن آفتاب قرشی نے ناقابل شکست 103 رنز اور سلیم الہٰی نے 88 رنز بنائے۔ میچ کے اختتام پر محمد سلمان خان نے محسن آفتاب قرشی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

ای پیپر-دی نیشن