راحت فتح علی خان کا آئندہ سال قوالی کا البم ریلیز کرنے کا اعلان
لاہور (کلچرل رپورٹر)شہرت یافتہ گلوکار، موسیقار اور قوال راحت فتح علی خان نے طویل عرصے بعد آئندہ سال تک قوالیوں کا البم ریلیز کرنے کا علان کردیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جلد پاکستانی فلم کی موسیقی بھی ترتیب دیں گے۔ان کا کہنا تھا چونکہ وہ کافی عرصے سے فلموں کے لیے گیت گاتے آ رہے ہیں، اس لیے لوگوں میں یہ تاثر بن چکا ہے کہ گلوکار صرف فلمی گانوں کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستانی موسیقی بھارتی موسیقی سے کم ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ کچھ لوگوں کو بھارتی فلموں کی موسیقی زیادہ پسند ہے اور ایسی موسیقی کو پسند کرنا ایک مختلف بات ہے۔