• news

فردوس عاشق کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس ،9دسمبر کو طلب

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 دسمبر کو طلب کرلیا،الیکشن کمیشن نے 9 دسمبر کو فردوس عاشق اعوان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے،واضح رہے کہ ن لیگ نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست دائر کی تھی،ن لیگ کے وکیل خالد محمود خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف الیکشن کمیشن کے بارے میں متنازعہ بیان دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن