• news

زرداری، فریال تالپور کی درخواست ضمانت، اسلام آباد ہائیکورٹ آج سماعت کریگی

اسلام آباد (وقائع نگار،جنرل رپورٹر‘ آئی این پی) سابق صدر زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی جس پر سماعت آج ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کی۔ میگامنی لانڈرنگ، پارک لین کیسز میں درخواست ضمانت فاروق ایچ نائیک نے دائرکی۔ فریال تالپور نے سپیشل بیٹی کی دیکھ بھال کے جواز پر ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے دل کی بیماری لاحق ہے اور تین سٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں، شوگر کا مرض ہے اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری نے میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک کرکے استدعا کی کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں، لہذا علاج کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن