نوائے وقت میرپور کے نمائندے ظہیر اعظم جرال قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
میرپور(نمائندہ خصوصی) نوائے وقت میرپورکے صحافی اور پریس کلب کے صدر ظہیر اعظم جرال پر قاتلانہ حملہ شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل پولیس تھانہ سٹی میرپور نے مقدمہ درج کرلیا،1ملزم شانی شاہ گرفتار ، حملہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی آزادکشمیر بھر کے صحافیوں کاواقعہ پر شدید احتجاج ، تمام ملزمان کوگرفتار کرنے کا مطالبہ ڈی آئی جی میرپور سردارگلفراز خان ، ایس ایس پی میرپور عرفان سلیم نے ملزمان کوگرفتار کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ قانون سے کوئی بالا ترنہیں ہے پولیس اپنا کام مکمل غیر جانبداری سے کرتے ہوئے ملزمان کوعدالت کے کٹھرے میں کھڑا کریگی آزادکشمیر کے سینئر صحافی ظہیر اعظم جرال اپنے صحافی امور کی انجام دہی کے بعد سوموار کی شب 10بجے کے قریب اپنے گھر کی جانب جارہے تھے کہ گھات لگائے ملزم نے گاڑی کے ساتھ ٹکر مار کران کو نیچے اترنے پرمجبور کیاجب وہ گاڑی سے اترے تو ملزمان جواسلحہ ڈنڈوں سے لیس تھے نے حملہ آور ہوکر پستول سے فائرکیا جوخطا ہوگیا جس پرملزمان نے ڈنڈوں اور پستول کا بٹ سرمیں مار کر شدید زخمی کردیا شور شرابہ کی آواز پر اہل محلہ اورراہ گیر جمع ہوگئے جس پر ملزمان اپنی گاڑی میں بیٹھ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے حملہ کے بعد ظہیر اعظم جرال کوڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا یاگیا ڈاکٹروں نے ان کو معائنہ کے بعد ہسپتال میں داخل کرلیا۔