• news

دارالامان میں بچیوں کے تحفظ کی درخواست، ڈی سی لاہور، ڈائریکٹر بیت المال رپورٹ سمیت طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے دارالامان میں بچیوں کے تحفظ کیلئے دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈائریکٹر بیت المال کو 12 دسمبر کو رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔ عدالت نے مجید الحق کی درخواست پر سماعت کی۔ کاشانہ سے معطل سپرنٹنڈنٹ افشان لطیف بھی وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ خاتون کون ہیں اور کہاں سے ہیں؟ افشاں لطیف کے وکیل نے بتایا کہ یہ وہ خاتون ہے جس نے سارے مبینہ راز بتائے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ آئندہ سماعت پر آجائیں ہم آپکو بھی سنیں گے۔ درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی سی لاہور، ڈائریکٹربیت المال اور افشاں لطیف کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ افشاں لطیف کی جانب سے ویڈیو بیان میں دارالامان کی یتیم اور بے سہارا بچیوں سے زیادتی کے انکشافات کئے گئے۔ معاملے کی تہہ تک جانے کی بجائے انتظامیہ نے افشاں لطیف کو معطل کردیا۔ افشاں لطیف کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے، تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن