• news

بھارتی خلائی مشنز خطرناک آلودگی پھیلا رہے ہیں، عالمی تنظیمیں نوٹس لیں: فواد چودھری

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اختیارات چھیننے کی کوشش کریں گے تو معاملات خراب ہوں گے، عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر مولانا فضل الرحمان نے منہ کی کھائی۔ منگل کو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ترمیم کے معاملے پر ابھی سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ آئے گا، دیکھا جائے گا کہ آئین میں نظرثانی کی جائے یا ترمیم کی ضرورت ہے، پورے ایوان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے۔ امید ہے تمام امور پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا ہم آپس میں لڑتے، اختیارات چھیننے کی کوشش کریں گے تو معاملات خراب ہوں گے۔ جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ نواز شریف کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا نوازشریف کے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ بیمار ہیں تو صحیح کہتے ہوں گے، ہمارا موقف صرف یہ تھا جو سہولت ان کوملی وہ سب کو ملنی چاہیے۔ نوازشریف کی بیماری پر ہمیں اعتراض نہیں اللہ انھیں صحت دے، ہمارا اعتراض نوازشریف کو علاج کیلئے باہر جانے کی سہولتوں پر تھا۔ ان کاکہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ممبران، چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پراتفاق ہوجائے گا، پہلے ایسے موضوعات کو اٹھایا جارہا ہے، جن میں فاصلے کم ہیں۔ عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر مولانا فضل الرحمان نے منہ کی کھائی۔ پاکستان میں لیڈر صرف وزیراعظم عمران خان ہی ہیں اور بلاول کی پارٹی اب سکڑ کر صرف اندرون سندھ کی جماعت رہ گئی ہے۔ فیاض الحسن چوہان سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان تگڑے آدمی ہیں ان سے اچھی چوائس نہیں۔ میرا نہیں خیال وزیراطلاعات پنجاب کیلئے فیاض الحسن جیسا کوئی اور موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا بیوروکریٹس نے لمبے عرصہ اقتدار میں رہنے والوں کیساتھ کام کیا ہوگا۔ بیوروکریٹس کارکردگی کی بنیاد پر رہیں گے اور کام کرتے رہیں گے۔ سیاست بہتے دریا کی طرح ہے روزانہ کی حکمت عملی بناکر چلنا پڑتا ہے۔ اداروں میں برابری کی سطح پر کام جاری ہے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ طلبہ یونین کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا طلبہ یونینز ایسی ہونی چاہیے طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔ ایسی طلبہ یونینز نہیں چاہئیں جو جتھوں کا کردار،ب ھتے وصولی جیسے کام کرے۔ وفاقی وزیر نے کہا بھارت خلا میں سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے کی وجہ ہے۔ بھارت کا غیرذمہ دارانہ خلائی مشنز ایکو سسٹم کیلئے خطرناک ہے۔ بین الاقوامی آرگنائزیشنز کوسختی سے نو ٹس لینے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکو سسٹم کا تعلق پوری دنیاسے ہے۔ بھارت سیاسی مشہوری کیلئے سائنسی معاملات پر غیرسنجیدگی دکھا رہا ہے، مودی سرکار سائنس کی ترقی نہیں بلکہ سیاست چمکانے کیلئے کام کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن