تحریک انصاف کی حکومت احساس، ہمدردی، مدد پر یقین رکھتی ہے: عثمان بزدار
لاہور (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خصوصی افرادکے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی افرادکو صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نشست سے اٹھ کر خصوصی افراد کے پاس گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تھیلی سیمیا کے 30ہزار مریضوں کیلئے بھی صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا اعلان کیا اور کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے صوبہ بھر میںخصوصی افراد کے70ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج خاص دوستوں سے ملاقات کا موقع ہے، آپ سے ملکرخوشی ہوئی- صحت انصاف کارڈ پاکستان تحریک انصاف کا فلیگ شپ پروگرام ہے- ساڑھے 4لاکھ سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت ’’احساس، اخلاص، ہمدردی اور مدد‘‘ پر یقین رکھتی ہے- ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جس میں تمام طبقات کو سماجی اور معاشی تحفظ حاصل ہو-ساڑھے3ارب روپے کے ’’ہم قدم‘‘ پروگرام سے صوبہ بھر کے 2لاکھ خصوصی افراد کو ماہانہ مالی امداد دی جائیگی-حکومت خصوصی افراد کو ملازمتوں میں 2فیصد کوٹہ فراہم کرنے کے عزم پر کاربند ہے-پونے 6سو سے زائد نابینا افرادکو بھی 7سال کے بعد حکومت پنجاب روز گار فراہم کررہی ہے- ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا او راوکاڑہ میںسپیشل ایجوکیشن کے 4انسٹی ٹیوٹ قائم کئے جا رہے ہیں- لاہور سمیت 8سپیشل ایجوکیشن مراکز کو پرائمری سے مڈل اور مڈل سے سیکنڈری لیول تک اپ گریڈ کیا جارہا ہے-فلاحی ریاست ہرفرد کے لئے ذمہ دارہوتی ہے۔خصوصی افراد کی بحالی اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریںگے -عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی علی اسجدملہی نے ملاقات کی-ملاقات میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی کارکردگی، معاشرے کے پسے ہوئے طبقے اور خصوصی افرادکو سہولتیں دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کے والد اور تحریک انصاف کے رہنما اشرف خان سوہنا کے بھائی محمد منشاکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔