36 فیصد ریٹرن کیساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے: بلوم برگ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) عالمی ڈیٹا کمپنی بلومبرگ نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ڈیٹا کمپنی بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔ بلومبرگ کے مطابق 36 فیصد ریٹرن کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلے نمبر پر ہے۔ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ یہ لسٹنگ گزشتہ 3 ماہ کے اعدادوشمار پر ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان سٹاک مارکیٹ کا چین کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے کی مالیت 28 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہے۔ یہ رقم آسان اقساط میں پانچ سال میں ادا کرنا ہوگی۔ یہ اخراجات سٹاک مارکیٹ انتظامیہ اٹھا رہی ہے۔ اسے بروکرز پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ مذکورہ سسٹم سے کمپنیوں کی کراس لسٹنگ آسان اور غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔