• news

مظفرگڑھ سے کالعدم تنظیم کے2 دہشت گرد گرفتار‘ دستی بم برآمد

مظفرگڑھ(صباح نیوز) سی ٹی ڈی نے مظفر گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی علی پور بائی پاس کے قریب کی گئی،جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتارہونے والوں میں اختر عالم اور حسین احمد شامل ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ،تین ہینڈ گرنیڈ اور نقدی برآمد کی گئی ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی،دونوں دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن