جج کی عدم دستیابی‘ منشیات کے مقدمہ میں رانا ثناء کی درخواست ضمانت پرکارروائی غیرمعینہ مدت تک مؤخر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) رانا ثناء اللہ خان کی منشیات کے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت نہ ہوسکی۔ جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے موخر ہوگئی۔ جسٹس چودھری مشتاق احمد کی رخصت کی وجہ سے مقدمات کی فہرست منسوخ کر دی گئی۔