کسی صورت پارٹی نہیں چھوڑوں گا حامد خان نے شوکاز کا جواب بھجوا دیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن حامد خان نے رکنیت معطلی پر تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس کا جواب بھجوادیا جس میں انہوں عامر کیانی کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ آپ پر سنگین کرپشن کے الزامات ہیں، حیرت ہوئی کہ آپ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بن گئے، آپ نے میری رکنیت بغیر شو کاز نوٹس دیئے معطل کرنے کی کوشش کی۔ ارشد داد خان کو ہٹا کر آپ کو سیکرٹری جنرل بنایا جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی صورت پارٹی نہیں چھوڑوں گا۔