لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار 101 اپ کی پریشر بریک فیل ہو گئی
لاہور( این این آئی) لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار 101 اپ کی پریشر بریک فیل ہو گی ۔ذرائع کے مطابق فوک اور پریشر بریک فیل ہونے سے ریل کار لالہ موسی اور جہلم کے درمیان رکی رہی ۔ذرائع کے مطابق پریشر بریک کو ٹھیک کرنے کے بعد ٹرین کو ایک گھنٹے سے زائد وقت کے بعد منزل کی جانب روانہ کیا گیا ۔