• news

زلمے خلیل قطر، افغانستان کے دورے پر، طالبان رہنماؤں سے بھی ملیں گے: انٹرا افغان مذاکرات کا جائزہ لیا جائیگا

واشنگٹن، کابل (نوائے وقت رپورٹ، آن لائن) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد کابل اور قطر کے دورے پر ہیں، زلمے خلیل زاد افغان حکام سے ملاقات کریں گے۔ انٹرا افغان مذاکرات سے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا۔ زلمے خلیل زاد طالبان رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکا، افغان فوج اور طالبان کی موثرکارروائیوں سے داعش خراسان پسپا ہوگئی اور سینکڑوں جنگجوئوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ یوم تشکر پر داعش خراسان کیخلاف افغانستان میں بڑی پیشرفت ہوئی۔ اگرچہ داعش خراسان مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے لیکن اسے پہنچنے والے یہ نقصانات اس کے خلاف جنگ میں حقیقی پیش رفت ہیں۔ زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ ننگرہار میں حالیہ مہم داعش خراسان کیخلاف موثر اقدامات کی ایک مثال ہے۔

ای پیپر-دی نیشن