• news

والٹن میں باپ اور پھوپھا نے 5 ماہ کی بچی کو چھت سے پھینک کر مار ڈالا

فیروز والا+ لاہور (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر شوہر نے بیوی سے لڑائی کے بعد 5 ماہ کی بچی بینش کو چھت سے نیچے پھینک دیا جس کے باعث وہ انتقال کرگئی۔ پولیس کے مطابق والدہ نے بیان دیا کہ شوہر نوید کے بہنوئی سنی پطرس گھر آئے ہوئے تھے، اس دوران بچی نے رونا شروع کردیا جس پر پطرس نے پوچھا کہ بچی کیوں رو رہی ہے۔ بچی کی والدہ نے پولیس کو مزید بتایا کہ ’سنی پطرس کے پوچھنے پر میں نے از راہ مذاق کہہ دیا کہ بچی آپ کی موجودگی کی وجہ سے رو رہی ہے جس پر میرے شوہر اور پطرس ناراض ہوگئے اور مجھ سے جھگڑنے لگے۔ خاتون کے بیان کے مطابق جب جھگڑا بڑھ گیا تو دونوں افراد بچی کو چھت پر لے گئے اور نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچی بینش زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے بتایا کہ والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم پطرس سنی مسیح کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن