قومی اسمبلی کا 17 واں سیشن، ہنگامہ ہوا نہ شور شرابہ، بلوچ خواتین کی گرفتاری پر دھرنا
بدھ کی شام قومی اسمبلی کا17واں سیشن شروع ہوگیا۔ عام تاثر تھاکہ قو می اسمبلی کا اجلاس’’ہنگامہ خیز ‘‘ہوگا لیکن ایوان میں خلاف توقع کوئی ہنگامہ ہوااورنہ ہی شور شرابہ ، قومی اسمبلی کے اجلاس کی اہم بات یہ ہے کہ ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف اتفاق رائے سے قرارداد مذمت کی منظور کی گئی اور قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون شخص کو روکنے والے عمر الیاس نامی نوجوان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس واران میں4خواتین کی گرفتاری پر حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی کے ارکان نے اپنی ہی حکومت کے خلاف کچھ دیر کے لئے سپیکر ڈائس کے سامنے’’دھرنا‘‘دیئے رکھا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آخری آدھے گھنٹے ایوان میں ڈیڑھ درجن کے قریب ارکان رہ گئے دو گھنٹے تک اجلاس کورم کے بغیر چلتا رہا تاہم اپوزیشن کے کسی رکن نے کورم کی نشاندہی نہیں کی۔