راجہ بشارت کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمشن نے نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کے دوران راجہ بشارت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ راجہ بشارت پر کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی اور معلومات چھپانے اور حلف نامہ پر دستخط نہ کرنے کا الزام ہے۔ الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کو 17 دسمبر کا نوٹس جاری کیا۔