منشیات سمگلنگ میں قید غیرملکی ماڈل کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کیلئے 18 دسمبرکی تاریخ مقرر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات سمگلنگ میں قید غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی سزا کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست پر اپیل 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے متفرق درخواست کی سماعت کی۔ درخواستگزار غیر ملکی ماڈل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے اپنے خلاف ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، درخواستگزار پاکستان میں اسلامک سٹڈیز کے لیے آئی تھی، جس کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔