• news

نمرتا قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری مکمل، رپورٹ وزیر داخلہ کو ارسال

لاڑکانہ (آن لائن) نمرتا قتل کی جوڈیشل انکوائری مکمل، رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھیج دی گئی، وزیراعلیٰ کی اجازت کے بعد ظاہر کرنے کے امکانات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے تحت آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ میں پانچویں سال کی طلبہ ڈاکٹر نمرتا چندانی کے قتل یا نیچرل اموات کی تحقیقات کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ اقبال تنیو کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے 45افراد کے بیانات قلم بند کئے تھے جبکہ میڈیکل، پوسٹمارٹم اور کپڑوں سمیت دیگر رپورٹس کی بنیاد پر مکمل کی گئی تحقیقات جوڈیشل انکوائری کمیٹی کی جانب سے محکمہ داخلہ کو بھیج دی گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ رپورٹ میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے سفارشات شامل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ حراست میں لئے گئے دو طالب علموں مہران ابڑو اور علی شان میمن کے مستقبل کے متعلق بھی فیصلے کئے جانے کے امکانات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن