• news

جنرل ہسپتال میں نوسر باز خاتون نرس کا پرس چراتے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور)نمائندہ خصوصی)جنرل ہسپتال میں نوسر باز خاتون مہک کو سٹاف نرس فوزیہ ابراہیم کا پرس چراتے رنگے ہاتھوں دھر لیا اور تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ نرس اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں اور اورنوسر باز مہک نامی خاتون جو لدھڑ پنڈکی رہائشی ہے۔آؤٹ ڈور میں داخل ہوئی اور نرس کے ساتھ محو گفتگو ہوئیں، خاتون نے نرس کو کہا کہ آپ کو دوسرے شعبے میں سٹاف ممبر بلا رہا ہے اور جیسے ہی وہ اپنے کاؤنٹر سے دوسرے شعبے میں جانے کے لئے نکلی اْس نوسر باز خاتون نرس کا پرس لے کر بھاگ نکلی نرس نے خاتون کو بھاگتے ہوئے دبوچ لیا اور ہسپتال کی سکیورٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن