• news

شہریوں کوسہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں:ایس پی سکیورٹی

لاہور(نامہ نگار)ایس پی سکیورٹی لاہوبلال ظفرنے کہا ہے کہ لاہور پولیس جرائم کی بیخ کنی اورمجرموں کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو مختلف شعبوں میں خدمات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔خدمت مراکز گلبرگ اور اقبال ٹائون شہریوں کو8بجے صبح تا 8 بجے رات تک سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔بلال ظفر نے بتایا کہ لاہور پولیس کی کریکٹر سرٹیفکیٹ برانچ نے ماہِ نومبرکے دوران مجموعی طور پر 5622 کریکٹر اور ویری فکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے۔خدمت سینٹرڈی آئی جی آپریشنز آفس میں639،گلبرگ2471،اقبال ٹاؤن948،موبائل خدمت مرکز173،گریٹر اقبال پارک1018، ٹاؤن ہال209اور ارفع کریم ٹاورمیں164کریکٹراور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جمع کئے گئے جن میںسے3198کریکٹر جبکہ2424 ویری فکیشن سرٹیفکیٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن