• news

سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 11 ہو گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)13 ویں سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 11 ہو گئی۔چاندی کے 17اور کانسی کے 25میڈلز جیت لئے ہیں ۔ پاکستان نے ووشو میں ایک گولڈ اور تین کانسی کے تمغے جیتے ہیں ۔ووشو میں گولڈ میڈل محمد امجد اقبال نے منگی 85کے جی کلاس میں جیتا۔ فاطمہ ‘خالق اور صدام حسین نے کانسی کے تمغے جیتے ۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری چیمپئن شپ کے چوتھے روز پاکستانی کھلاڑیوں نے چا گولڈ، 6 سلور اور دس برانز میڈل اپنے نام کیے۔ پاکستان کے عزیر رحمان نے 200 میٹر اتھلیکٹس مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا۔ کراٹے ٹیم کومتے میںپاکستان ویمنز کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیتا۔ نرگس، کلثوم، ثنا کوثر اور صابریہ ٹیم کا حصہ تھیں۔ مردوں کے ٹیم کومتے کراٹے میں بھی گولڈ میڈل پاکستان کے نام ۔ پاکستان ٹیم میں سعدی عباس، نصیر احمد، باز محمد، محمد اویس، شہباز خان، مراد خان اور رحمت اﷲ شامل تھے۔ چوتھے روز پاکستان نے کراٹے، تائیکوانڈو اور ٹینس میں سلور میڈل جیتے۔ کراٹے میں پاکستان کے نرگس نے 68 پلس کلو گرام میں، نجمہ پروین، انیلا عائشہ افسر اور جبران اسد خان نے تائیکوانڈو میں جبکہ ٹینس کے مینز ٹیم ایونٹ میں اعصام الحق، عقیل خان، محمد عابد اور محمد مرتضٰی نے ور میڈل جیتا۔ پاکستان نے سات مزید برانز میڈل جیتے۔ اتھلیکٹس میں شمس الحق نے ڈسک تھرو میں، شوٹنگ کے ٹیم ایونٹ میں لبنٰی امین، رابعہ کبیراور مہوش فرحان کے حصے میں برانز میڈل آیا۔ 25 میٹر پسٹل کے انفرادی شوٹنگ مقابلے میں رابعہ کبیر، ووشو میں محمد داود نے، تائیکوانڈو میں محمود خان اور زویا صابر جبکہ ویمن ٹینس ٹیم جس میں عشنا سہیل، ماحین آفتاب، سارہ محبوب اور سارہ منصور کے حصے میں برانز میڈل آیا۔

ای پیپر-دی نیشن