قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ :سعود شکیل ‘خرم منظور کی سنچریاں
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے آخری راؤنڈ میںسنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ڈرا کی جانب گامزن۔ کراچی میں ناردرن اور خیبرپی کے کے درمیان میچ کے آخری روز خیبرپی کے کو جیت کیلئے 206 رنز جبکہ ناردرن کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔ 245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں خیبرپی کے نے 2 وکٹوں پر 39 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن ٹیم نے 6 وکٹوں پر 139 رنز بناکردوسری اننگز ڈکلیئر کردی۔ ذیشان ملک نے 52رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلی اننگز میں 4شکار کرنیوالے خیبرپی کے سپنر ساجد خان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ خیبرپی کے ٹیم 306 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ریحان آفریدی نے 95 رنز ناٹ آئوٹ‘ مہران ابراہیم نے 54 رنز بنائے۔ وقاص احمد نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔سنٹرل پنجاب کو دوسری اننگز میں 206 رنز کی سبقت حاصل جبکہ تمام وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے 597 رنز کے جواب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 392 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ذیشان اشرف 141 اور سلمان علی آغا 140 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بلال آصف نے 5وکٹیں حاصل کیں۔ سنٹرل پنجاب نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے ایک سکور کرلیا ہے۔ بلوچستان کے471 رنز کے جواب میں سندھ نے 5وکٹوں پر 356 رنز بنالئے ہیں۔ سعود شکیل 151 اور خرم منظور 109 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم 69 جبکہ حسن محسن 7 رنزپر نا ٹ آؤٹ ہیں۔