• news

برائیڈل کیٹیور ویک میلہ 6سے8دسمبر کو لاہور میں سجایا جائیگا

لاہور(کلچرل رپورٹر) برائیڈل کیٹیور ویک کا نیا میلہ 6سے8دسمبر 2019ء کو لاہور میں سجایا جائے گا جس میں ملک کے 29نامور اور اُبھرتے ہوئے ڈیزائنرز اپنے نئے انتخابات پیش کریں گیاور شوبز انڈسٹری سے وابستہ بڑے نام بشمول صبا قمر ‘ منال خان ‘عدنان صدیقی‘ عائزہ خان ‘ سارہ خان ‘ عروہ حسین اور مروہ حسین کے علاوہ کئی دیگر نامور اداکارشو اسٹاپر کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔اس سا ل پی ایچ بی سی ڈبلیو میںنیلوفر شاہد‘ فہد حسین‘ ماریہ بی ‘ عظمی بابر ‘ مہدی‘ شمشہ ہاشوانی ‘منیب نواز ‘ ہنی وقار‘ عائشہ عمران ‘ المیرہ‘ کرن چوہدری‘ عائشہ فرید‘ احسن منیز وئیر‘ شنیئر‘ عمران راجپوت‘ ہمایوں عالمگیر‘ حارث شکیل‘ کوثر ساجد ‘ نتاشہ یعقوب‘ رشی میلین‘رائل ٹیگ ‘ ریما احسن‘ سیم سارہ کٹیور‘ شیبا کپاڈیا‘ سوچاج‘ صدف عامر ‘ ذیشان دانش‘ زونیا انوار اور ذکی مینز ویئراپنے ‘ اپنے مجموعے پیش کریں گے ۔این پرو اینڈ این جینٹس 53منتخب میل اور فی میل ماڈلز کے ساتھ انڈسٹری کے بڑے ستاروں کی گرومننگ اور میک اپ کے فرائض انجام دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن