اورنج ٹرین کا 10دسمبر کو آزمائشی سفر، افتتاحی تقریب کے حوالے سے جائزہ اجلاس
لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آزمائشی سفر کی افتتاحی تقریب 10دسمبر 2019ء کومنعقد ہو گی۔ اس حوالے سے صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد الرحمن گیلانی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہائوس میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آزمائشی سفر کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پرپولیس، ٹریفک پولیس، ٹیپا، ایل ڈی اے، پی ایچ اے اور اطلاعات و ثقافت سمیت مختلف محکموں کے نمائندوں نے افتتاحی تقریب کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی اور مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چینی کمپنی نورینکو کے ایگزیکٹو ڈپٹی جنرل منیجر وانگ ژونلن، منیجر (آپریشنز) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔