گوگل چھوڑ کر آنے والی تانیہ ایدرس ڈیجیٹل پاکستان وژن پروگرام میں تعینات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تانیہ ایدرس وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان وڑن پروگرام میں اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔وہ گوگل کا اہم عہدہ چھور کراہم عہدہ چھوڑ کر پاکستان آگئی ہیں ،تانیہ ایدرس نے امریکا کی میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں تانیہ ایدرس نے کہا کہ کہ میرا صرف ایک ایجنڈہ ہے اور وہ یہ ہے کہ میں پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتی ہوں۔حکومت کو عام پاکستانی کے مستقبل کی پرواہ ہے'جب یہ حکومت آئی تو مجھے محسوس ہوا کہ میں پاکستان جاکر کچھ کرسکتی ہوں کیونکہ مجھے اعتماد تھا کہ اس حکومت کو عام پاکستانی کے مستقبل کی پرواہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے مجھے پاکستان آنے پر رضامند کیا اور وزیراعظم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر سے ملاقات کروائی جس سے مجھے واپس پاکستان آنے کا حوصلہ ہوا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں تانیہ ایدرس نے کہا ہے کہ ’میں وزیراعظم عمران خان اورجہانگیر ترین کا شکریہ اداکرتی ہوں کہ جنہوں نے مجھے موقع دیا تاکہ میں اپنے ملک کو کچھ لوٹا سکوں‘۔